چشتیاں(نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر چشتیاں کی نااہلی کی انتہا یا مبینہ ملی بھگت۔مختلف سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چشتیاں پولیس نے سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم کو گرفتار تو کرلیا لیکن ملزم پولیس کو چکمہ دیکر ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔ملزم فرار ہونے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں لیکن پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔مذکورہ ملزم پر سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج تھے اور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔واقعہ پر ڈی۔پی۔او بہاولنگر نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کی جانب سے مفرور ملزم کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا۔
ملزم