میلسی(تحصیل رپورٹر)پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن میلسی کے زیراہتمام حکومت کی جانب سے جائیداد کی خرید وفروخت پر بھاری ٹیکس عائد کرنے اورسرکاری فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت چیئرمین سید تصور حسین بخاری صدر قاری محمد شریف ثاقب جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد فاروق ،ممتاز صنعت کار وسیم احمد شیخ سابق جنرل سیکرٹری چوہدری رضوان حنیف اور دیگر رہنماؤں نے کی مظاہرین نے مختلف کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے اس موقع پر چیئرمین سید تصور حسین بخاری نے کہا کہ میلسی میں پہلے ہی ایک سازش کے تحت جان بوجھ کر ڈی سی ریٹ میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے پراپرٹی کا کام متاثر ہوچکاہے اور اب حکومت کی جانب سے 17 فیصد تک ایف بی آر اور دیگر فیسز میں اضافہ کیا جارہا ہے جس سے چھوٹے شہروں میں جائیداد کی خرید وفرخت ختم ہوکررہ جائے گی اور مہنگائی کا شکار چھوٹے ڈیلر بیروزگار ہوجائیں گے حکومت یہ ظالمانہ اقدام فوری طور پر واپس لے، وسیم احمد شیخ ، صدر قاری محمد شریف ثاقب اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد فاروق ، عابد محمود ،سابق جنرل سیکرٹری چوہدری رضوان حنیف، ملک عامر سلیم ممرا، راوریاض حسین ضیا، شیخ حسنین رضا ،سعید کھوکھر اور دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ٹیکسز میں اضافے کا مجوزہ فیصلہ واپس لیا جائے اور میلسی میں دوبارہ سروے کراکے مارکیٹ ویلیو کے مطابق ڈی سی ریٹ ازسر نو مقرر کئے جائیں احتجاج میں ملک قیصر عباس مظہر حسین بھٹہ سجاد احمد سعیدی حاجی نظام الدین سید امجد بخاری عثمان شاہ رانا بابر سوہنے خان جوئیہ میاں محمد ماجد حاجی فداحسین عامر شہزاد محمد عرفان بلال احمد قمر خان ڈاہر ملک محمد عمران سعد حاجی منظور احمد کاشی راو محمد دلدار میاں شبیر احمد ملازم حسین اکبر خان بلوچ مہر عرفان مہر سرفراز حاجی ریاض بوہڑ مہر محد طاہر ملک محمد اختر چوہدری محمد کاشف چوہدری منور زمان سمیت دیگر درجنوں ڈیلرز نے شرکت کی ۔
پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن