صوبائی وزیر  علی حید ر گیلانی کا دورہ وومن سنٹر،انتظامات کا جائزہ 

ملتان( نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ علی حیدر گیلانی نے گزشتہ روز خواتین کے خلاف تشدد کے مرکز سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام یٰسین ہمراہ تھے۔ جبکہ منیزہ منظور انچارج/منیجر وائلنس اگینسٹ وومن سنٹر نے افسران کا خیر مقدم کیا۔واک سنٹر میں ایم ایل سی کے کام، گائنی، ریڈیالوجی، اور پیتھالوجی کے کام کی انجام دہی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی ، پی اینڈ ڈی پنجاب نے بھی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق سے ملتان کے مسائل کے حل کے لیے گفتگو کی۔ وزیر صحت نے ڈی ایچ او ایچ آر ایم  کو ہدایات اور احکامات پر فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔
جائزہ 

ای پیپر دی نیشن