بھیرہ: طالب علم سے مبینہ زیادتی کا ملزم انٹر پول کے ذریعے یونان سے گرفتا ر  

Jun 27, 2022

بھیرہ (نامہ نگار) ساتھی طالبعلم کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار بنا کر یونان فرار ہونے والے ہاتھی ونڈ بھیرہ کے ملزم سجاول ثناء  کو ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے حراست میں لے کر بھیرہ پولیس کے حوالے کردیا۔  30 مارچ 2019 کو ہاتھی ونڈ کا 15 سالہ ولید حسین اپنے ساتھی سجاول ثناء  کے ہمراہ کامران عادل کے پاس ٹیوشن پڑھنے گیا جہاں مبینہ طور پر اس کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ کامران عادل کو بھیرہ پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جسے عدالت عالیہ نے ڈی این اے رپورٹ منفی آنے اور دیگر عدم ثبوت پر بری کر دیا۔ جبکہ ملزم سجاول ثناء یونان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
فرار ملزم گرفتار

مزیدخبریں