محکمہ زراعت کا مخبری پر چھاپہ، جعلی زرعی ادویات ودیگر سامان برآمد     

ملتان ( خبر نگار خصوصی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہد حسین کی سربراہی میں پیسٹی سائیڈ انسپکٹر ڈاکٹر ولی محمد نے دیگراہلکاروں  کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ایگرو گرین  کے دفتر واقع شاہ رکن عالم کالونی میں کامیاب چھاپہ مارکر جعلی زرعی ادویات ودیگر سامان برآمد کرلیا۔ٹیم نے موقع پررزرعی زہریں و میٹیریل(لیمبڈا،پینڈی میتھلین،گینگوی، کھاتہ رجسٹر وغیرہ) قبضے میں لیتے ہوئے محمد اسلم شہزاد ولد محمد موسیٰ چیف ایگزیکٹو ایگرو گرین گروپ،عبدالغفار ولد عطاء محمد کیخلاف پیسٹی سائیڈز آرڈیننس کے تحت تھانہ شاہ رکن عالم میں ایف آئی آر  درج کرادی گئی ہے۔قبضہ میں لئے گئے لیبلزپر امپورٹر، مینوفیکچرر،فارمولیٹر،ڈسٹری بیوٹر،تاریخ تیاری،تاریخ ایکسپائری،بیچ نمبر،رجسٹریشن نمبر،پیک کنندہ کی بابت جعلی معلومات درج تھیں۔ ملزمان جعلی زرعی ادویات غیر قانونی طریقے سے پیکنگ وفارمولیٹ کرکے ملک کے مختلف حصوں میں سپلائی کرکے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے تھے۔پکڑی جانیوالی جعلی زرعی ادویات بطور مال مقدمہ قبضہ میں لیکر حوالہ پولیس کردی گئیں۔ موقع پرزرعی ادویات کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔
 چھاپہ

ای پیپر دی نیشن