شہباز شریف ملک کو معاشی ترقی کی طرف گامزن کرکے دم لینگے: بیگم تہمینہ دولتانہ

Jun 27, 2022

وہاڑی (عمران حفیظ سے ) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف منجھے ہوئے اور محب وطن سیاستدان ہیں جو ملک کو بہت جلد معاشی ترقی کی طرف گامزن کرکے دم لینگے انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ دولت آباد میں وھاڑی شہر کے کارکنوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشایہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدر و سابق چئیرمین بلدیہ نادر بھٹی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں محترمہ تہمینہ دولتانہ دولتانہ سمیت پورے ضلع میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی رانا فخر اسلام نے کہا کہ انہوں نے غیر مشروط طور پر محترمہ تہمینہ دولتانہ کی حمائت کا اعلان کر رکھا ہے تاہم وہ ایم پی اے کے امیدوار بھی ہیں، چوھدری محمد سرفراز جٹ، عبدالستار، طاہر شریف گوجر، مطلوب جوئیہ، زاھد خان برکی، عبدالحمید میواتی ، غلام عباس اور رانا عمران ریاست نے  کہا کہ محترمہ تہمینہ دولتانہ نے ہر دور میں وھاڑی کی تعمیر وترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا کامسیٹس یونیورسٹی وھاڑی کیمپس ہو یا بی زیڈ یو کیمپس، انڈسٹریل اسٹیٹ ہو یا ڈی ایچ کیو کی اپ گریڈیشن، زرعی یونیورسٹی کیمپس ہو یا دو رویہ سڑکات تہمینہ دولتانہ کے تحفے ہیں آئندہ بھی وہ کامیاب ہوکر وھاڑی میں میڈیکل کالج کا قیام، ملتان تا بوریوالہ دو رویہ سڑک کو درینہ مطالبہ جبکہ عبدالحکیم سے وھاڑی تک موٹر وے لنک بنایا جائے گا۔
بیگم تہمینہ دولتانہ

مزیدخبریں