یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کا چوبیسواں کانو ویکشن 632گریجویٹس کو ڈگریوں سے نوازا گیا  

لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے چوبیسویں کانووکیشن کا انعقاد ایکسپو سنٹر لاہور میں ہوا جس میں یوسی پی کی آٹھ فیکلٹیز اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے 16پی ایچ ڈیز سمیت کل 643گریجویٹس کو ڈگریوں سے نوازا گیا۔پی ایچ ڈیز میں فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ماس کمیونی کیشن کے گیارہ، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے دو،فیکلٹی آف لائف سائنسزکے دو جبکہ فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک پی ایچ ڈی سکالر نے اپنی ڈگری مکمل کی۔یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیزکے 73پوزیشن ہولڈرزکو میڈلز جبکہ ایک طالبہ کو رول آف آنردیا گیا۔ سینئرلیکچرارمنیبہ فاطمہ زہرہ نے سال کی بہترین یونیورسٹی ٹیچر،ڈاکٹرسمیرا زیب نے بیسٹ ریسرچر اورطالبہ ایشا رضا نے رول آف آنراپنے نام کیا۔کانووکیشن میں مہمان خصوصی معروف قانون دان احمر بلال صوفی، گیسٹ آف آنرپروفیسر سہیل افضل،پروریکٹر ڈاکٹرنصراکرام، فیکلٹیز کے ڈینز،ڈائیریکٹرز، شعبوں کے سربراہان،مختلف یونیورسٹیزکے وائس چانسلرز، ماہرین تعلیم، مہمانوں، طلباوطالبات اور انکے والدین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ پروریکٹر یوسی پی ڈاکٹر نصراکرام نے کانووکیشن سے استقبالیہ خطاب میں مہمان خصوصی اور شرکا کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے یوسی پی کی گزشتہ سال کی کارکردگی اور پیش رفت سے حاضرین کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یوسی پی نے سال دو ہزار دوسے لیکر اب تک تعلیم و تربیت، تحقیق، کھیل اوردیگر شعبوں میں شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں جو میاں عامر محمود کی بھرپورمحنت و لگن کا ثمر ہے۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی 60سے زائد تعلیمی پروگرامز آفر کررہی ہے۔یونیورسٹی میں تیس پی ایچ ڈیز سمیت دو سو  فارن اور مقامی کوالیفائیڈنئے اساتذہ کی تقرری کی گئی ہے ۔سپانسرڈ پلیمنٹ پروگرام کے تحت یوسی پی کے بیشتراساتذہ ترکی،برطانیہ اور ناروے کی یونیورسٹیز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس سال اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے بیسٹ ٹیچر اور بیسٹ ریسرچر ایوارڈکا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔، یونیورسٹی تخلیقی اور علمی سطح پر بھی اپنا کردار بخوبی ادا کررہی ہے۔ امپیکٹ فیکٹرپبلی کیشنز میں تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت سے ہمارا ریسرچ پروفائل تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انٹرپرینیورشپ کے فروغ کیلئے یوسی پی انکیوبیشن سنٹر طلباو طالبات کی معاونت کررہا ہے، لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن  اور آئی سی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے  وسیع سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انڈسٹری اکیڈیمیا روابط کو مضبوط تر بنانے کیلئے  انڈسٹریل ایڈوائزری بورڈز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ کرئیر سروس آفس کے ذریعے ہر سال سترفیصد طلباوطالبات کو مختلف سکالرشپس اور فیس میں رعائت دی جارہی ہے۔ طلباوطالبات کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے ساٹھ سوسائیٹز مصروف خدمت ہیں۔ یوسی پی کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کرتی ہے۔کھیل کے میدان میں گزشتہ دس سال سے مسلسل یوسی پی چیمپئن کا اعزاز حاصل کئے ہوئے ہے۔مہمان خصوصی احمر بلال صوفی نے کانووکیشن سے خطاب میں گریجویشن مکمل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہ کہا کہ کامیاب مستقبل آپکا انتظار کررہا ہے۔طلباوطالبات عملی میدان میں جوش وجذبے سے آگے بڑھ کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ یونیورٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعدگریجویٹس کا اپنی درسگاہ سے بطور سفیر تعلق استوار ہوگا۔ احمر بلال صوفی، گیسٹ آف آنر سہیل افضل،پروریکٹریوسی پی ڈاکٹرنصراکرام اورفیکلٹیز کے ڈینز نے متعلقہ شعبوں کے گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ گیسٹ آف آنر سہیل افضل نے مہمان خصوصی کو یوسی پی کا خصوصی سو وینئر بھی پیش کیا۔
ڈگریاں 

ای پیپر دی نیشن