مہنگائی میں اضافے کا خدشہ، سٹیٹ بنک نے شرح سود ایک فیصد بڑھا کر 22فیصد کردی

Jun 27, 2023

کراچی (کامرس رپورٹر)  سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ہنگامی اجلاس کے بعد شرح سود ایک فیصد اضافے کے ساتھ 22 فیصد مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق مانیٹری پالیسی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کے اراکین کا خیال ہے کہ مہنگائی کے خطرات بنیادی طورپر مالی اور بیرونی شعبوں کے نئے اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے ہیں۔ کمیٹی کا ماننا ہے کہ شرح سود میں اضافے کی مدد سے مالی سال 2025ء  کے آخر تک افراط زر کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔

مزیدخبریں