فیصل آباد: لاپتہ نوجوان کی تشدد زدہ نعش نہر سے مل گئی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ سے لاپتہ نوجوان کی تشدد زدہ نعش نہر سے مل گئی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ محلہ رضا آباد کا رہائشی پندرہ سالہ وسیم عباس دو روز قبل کام کے سلسلے میں گھر سے نکلا تھا اور لاپتہ ہو گیا۔ گزشتہ روز ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی کہ ریسکیو آفس کے قریب نہر گوگیرہ برانچ میں لاش تیر رہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ نہر سے ملنے والی لاش کی شناخت وسیم عباس کے نام سے ہو گئی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا اور لاش کو نہر میں بہا دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...