لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست پر سیکرٹری ہوم اور جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ عمر سرفراز چیمہ سابق گورنر اور وزیر اعلیٰ کے ترجمان رہ چکے ہیں۔ بی کلاس دینا پروٹوکول کو حصہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سپریٹینڈنٹ جیل کو بی کلاس جیل میں رکھنے کا حکم دے۔ عدالت نے فریقین کو 4 جولائی کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔
عمر سرفراز کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست عدالت نے ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا
Jun 27, 2023