سٹیشن ماسٹرز مراعات کیس: ریلوے حکام کو آج نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں تعینات ریلوے سٹیشن ماسٹرز کو نئے گریڈ کی مراعات فراہم نہ کرنے کے خلاف کیس میںریلوے حکام کو آج تک نوٹیفکیشن کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے سماعت کی۔ عدالتی حکم پر وفاقی وزارت خزانہ کے افسر عدالت پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وزارت خزانہ نے نئے گریڈ کے مطابق سٹیشن ماسٹرز کو مراعات فراہمی کی منظوری دے دی۔ مراعات کی فراہمی کا نوٹیفکیشن پاکستان ریلوے نے جاری کرنا ہے ریلوے سٹیشن ماسٹرز ایسویسی ایشن کے سربراہ راجہ عرفان کے وکیل میاں وسیم نے دلائل دئیے اور عدالت کو بتایا کہ ریلوے نے اپ گریڈیشن پالیسی کے تحت ریلوے سٹیشن ماسٹرز کو گریڈ سولہ میں اپ گریڈکیا۔ نئے سکیل میں تعیناتی کے باوجود مراعات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ ملازمین شدید بے چینی میں مبتلا ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نئے سکیل کے مطابق مراعات کی فوری ادائیگی کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن