سری نگر(کے پی آئی)بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مختلف اضلاع میں لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔این آئی اے کے اہلکاروںنے بھارتی پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملکر وادی کشمیر کے بانڈی پورہ، کولگام، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں گھروں میں گھس کر تلاشیاں لیںجبکہ ضلع پلوامہ کے علاقے زڈورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مسجد کا تقدس پامال کئے جانے اور نمازیوں کو ’’جے شری رام‘‘ کے نعرے لگانے پر مجبور کئے جانے کے خلاف آج مسلسل تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔ دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی مسلم لیگ کے قائمقام چیئرمین عبد الاحد پرہ نے حریت رہنماں اور کارکنوں سمیت غیر قانونی طور پر قید تمام کشمیریوں کی عید الاضحی سے قبل رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔