تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ آباد کاروں کی طرف سے فلسطین کے (مقبوضہ)مغربی کنارے کے قصبوں میں کیے جانے والے حملوں سے آباد کاری منصوبے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق یروشلم میں نیتن یاہو نے ان بیانات اور اقدامات کی مذمت کی جو زمینوں پر غیر قانونی قبضے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات امن و امان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ لیکن نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل بہت زیادہ بین الاقوامی دبا کے باوجود مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر جاری رکھے گا۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی کارکنوں کے خلاف مساوات بدل دی ہے۔ انہوں نے گذشتہ مہینوں میں غزہ میں حماس اور اسلامی جہاد کی تحریکوں اور مغربی کنارے کے جنین میں بندوق برداروں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی فوجی کارروائیوں کا حوالہ دیا۔اسی تناظر میں انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہودی آباد کاروں کو اجتماعی سزا قرار دیا۔ فلسطینی قصبوں اور دیہاتوں میں آباد کاروں پر حماس کے کارکنوں کی طرف سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں چار اسرائیلیوں کی ہلاکت پر سخت عوامی رد عمل سامنے آیا تھا۔
مغربی کنارے میں آباد کاروں کے حملے آبادکاری کے منصوبے کونقصان پہنچا رہے ہیں،اسرائیل
Jun 27, 2023