مہاراشٹرا (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو بے وقوف بنانے کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں روڈ کی جگہ کارپٹ پر تارکول بچھا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع جلنا کے گاؤں کرجت ہست پکھاری کے عوام بہت عرصے سے اپنے مقامی نمائندوں سے روڈ کا مطالبہ کر رہے تھے اور پھر گزشتہ ماہ عوام کو اس وقت تھوڑا سا ریلیف ملا جب روڈ کی مرمت کا کام شروع ہوا۔ تاہم روڈ بنانے والی کمپنی نے سڑک کی کارپیٹنگ کرنے کے بجائے سڑک پر پتلی سی کارپٹ بچھا کر اس پر اسفالٹ ( تارکول) چپکا دیا جو اس قدر ہلکا تھا کہ اسے کچھ افراد تھوڑی سی کوشش کے بعد آسانی سے اٹھا سکتے ہیں۔
بھارت میں کارپٹ بچھا کر تارکول ڈال کر عوام کو ماموں بنا دیا گیا
Jun 27, 2023