کابل( نوائے وقت رپورٹ) افغان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے 6 ماہ میں ملکی برآمدات کا حجم 600 ملین ڈالر رہا۔ یہ برآمدات صرف پاکستان کو کی گئی ہیں۔ نجی شعبے کے ارکان کا کہنا ہے کہ ان برآمدات میں زیادہ تر خشک میوہ جات، قالین، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر ہیں۔