شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے مرکزی چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل محمد شریف نے 9مئی واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے کا اعلان کرکے مثبت اقدام کیا ‘ خود احتسابی کی روش کو آگے بڑھاتے ہوئے 3میجر جنرل ،7 بریگیڈئیر اور 15 فوجی افسران اورانکے لواحقین کے خلاف کارروائی کرکے جو مثال قائم کی گئی وہ قابل ستائش عمل ہے۔انہوں نے کہا 9 مئی واقعات کے ملزمان اور ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی آئندہ مستقل میں کسی جتھے ، سیاسی ومذہبی جماعت سمیت کسی ملک دشمن کو ایسی گھنائونی جسارت سازش کی ہمت نہ ہوسکے۔پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے اس کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیںہونی چاہیے، پاک فوج ہی بقائے پاکستان ہے۔