عیدالاضحی پر پنجاب کو زیرو ویسٹ بنانے کیلئے کوشاں ہیں:پرویزاقبال

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری بلدیات پرویز اقبال نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر پنجاب کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے ہر ضلع کی سطح پر کنٹرول روم بنا رہے ہیں وہ پیر کے روز ایل ڈبلیو ایم سی کے آپریشنل کنٹرول روم کا دورہ کر رہے تھے۔اس موقع پر سیکرٹری بلدیات پرویز اقبال نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ عید آپریشن کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی کے کنٹرول روم کو پنجاب کے مرکزی کنٹرول روم سے لنک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی نے عید الاضحٰی کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ کنٹرول روم بنایا ہے جس میں شہریوں کی شکایات کا فوری حل ممکن ہو سکے گا۔کنٹرول روم میں 50سے زائد عملہ تین شفٹوں میں کام کرے گا۔ کنٹرول روم میں ہیلپ لائن 1139، سوشل میڈیا، فلیٹ مانیٹرنگ اور صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے الگ الگ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...