لاہور( خصوصی نامہ نگار ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم وناظم اعلی مولانا قاری ارشد عبید، مولانامحمد یوسف خان، مولانااسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن اور مولانا مجیب الرحمن نے ملک کی معروف تاجر وسماجی شخصیت اورداؤد گروپ کے چیئرمین حسین داؤد کے بیٹے شہزادہ داؤد اور پوتے سلمان داؤد کی بحراوقیانوس حادثہ میں شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے اقبال قرشی کی طرف سے جامعہ اشرفیہ لاہور میں اجتماعی دعائے مغفرت کراتے ہوئے کہا کہ وہ مرحوم کے لواحقین وورثائکے غم میں برابر کے شریک ہیں مرحومین کیلئے مغفرت جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل اور سکون کی دعا کی۔
جامعہ اشرفیہ لاہور میں حسین داؤد کے بیٹے اور پوتے کیلئے اجتماعی دعائے مغفرت
Jun 27, 2023