لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ ذوالحج میںلبیک کی صدائیں بلند ہورہی ہیں ،اتحاد امت کا بہترین مظہرہے لہٰذا لمحات کوغنیمت سمجھتے ہوئے ،تکبیر و وتہلیل اورتحمیدکا کثرت سے اہتمام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قربانی کی اہمت کوبھی ہرصورت مدنظررکھیں،قربانی کا گوشت ہرقسم کے مستحق تک پہنچانے کا خاص اہتمام کیاجائے۔میاں محمد جمیل نے کہاکہ امت صرف اورحج اورقربانی کے فلسفے کو سمجھ لے توتمام اختلافی مسائل اورمعاملات حل ہوجائیں۔دعا ہے رب کائنات بندگی کے تقاضے پورے کرنے کی توفیق دے۔