215ارب روپے کے نئے ٹیکسز عام آدمی کا معاشی قتل ‘ضیاء الدین انصاری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار  ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مہنگائی کی پسی عوام پر مزید 215 ارب روپے کے نئے ٹیکسز کی تیاری کو عام آدمی کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ چند گھنٹوں بارش نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیاہے۔ بارش کے بعد شہر کی گلیاں، محلے، سٹرکیں اور انڈرپاسز ندی نالوں کا منظر پیش کررہے ہیں۔شہر بھر کے نشیبی علاقوں، مین سڑکوں اور انڈر پاسز میں نکاسی آب کا نظام بوسیدہ  ہونے وجہ سے  نظام زندگی اورٹریفک کا نظام بری طرح متاثر  ہوچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...