میٹ ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے، ابراہیم حسن مراد

لاہور(نیوز رپورٹر)نگران وزیر لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ میٹ ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے ون ونڈو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ انسٹیٹیوٹ آف ویٹرنری ریسرچ لاہور کینٹ میں میٹ ایکسپورٹرز کیساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ گوشت کے برآمد کنندگان کی تجاویز وفاقی حکومت تک پہنچائیں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب مسعود انور، وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی نعیم احمد اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔مزید براں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے شدید بارش کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے نکاسی آب کے اقدامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ بارش کے باعث مختلف انڈرپاسز بارش سے زیرآب تھے۔ نگران صوبائی وزیر نے مختلف انڈرپاسز میں سے پانی کے نکاس کے عمل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور، ماڈل ٹائون اور کینٹ کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی تھے۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ لاہور میں شدید بارش کے بعد صورتحال اب کنٹرول میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن