بجٹ میں تبدیلیوںسے عوام کو شدید نقصان پہنچے گا‘ ڈاکٹر حنیف مغل

Jun 27, 2023

لاہور (آئی این پی) پاکستان اکانومی واچ کے اول نائب صدرڈاکٹر حنیف مغل نے کہا ہے کہ حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں کئی تبدیلیاں کی ہیںجس سے عوام کو بھی بری طرح نقصان پہنچے گا۔ حکومت نے وفاقی ترقیاتی بجٹ یا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کمی کیے بغیر ٹیکسوں کی مد میں مزید 215 ارب روپے کی وصولی اور اخراجات میں 85 ارب روپے کی کمی کا ہدف مقر ر کیا ہے جو مشکل ہے۔ ڈاکٹر حنیف مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے احکامات پر ریونیو اکٹھا کرنے کے ہدف کو 9.415 ٹریلین روپے کر دیا گیا ہے۔ حکومت فرٹیلائزر ڈیوٹی سے 70 ارب روپے، جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافے سے 45 ارب روپے اور ماہانہ 200,000 روپے سے زائد کمانے والے افراد پر اضافی ٹیکس سے 30 ارب روپے وصول کرے گی۔

مزیدخبریں