لاہور(کامرس رپورٹر)دراز پاکستان نے اوکاڑا میں سرکاری سکولوں میں 200 ریفربشڈ لیپ ٹاپس عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جو تعلیم کے فروغ کیلئے دراز کے عزم کا عکاس ہے۔عطیہ کا مقصد اوکاڑہ کے 8سکولوں کے طالب علموں کو دور جدید کے لرننگ انوائرمنٹ میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ دراز کی طرف سے عطیہ سے 3600طالب علم مستفید ہوں گے۔ دراز کو اس بات کا ادراک ہے کہ ڈیجیٹل خواندگی آج زیادہ تر ملازمتوں کیلئے ایک شرط ہے اور طلباء کو ذاتی آلات فراہم کرنے سے وہ اپنے مستقبل کے کیریئر کیلئے بہتر طور پر تیار ہونگے۔ذیشان خان، ریجنل کارپوریٹ آئی ٹی ہیڈ، دراز نے عطیہ پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ’’ اس عطیہ سے ملک میں بہت سارے پسماندہ خاندان کو معاونت ملے گی۔ ہمارا مقصد بچوں کو تعلیم کے مساوی مواقع تک رسائی کیلئے ضروری آلات فراہم کرنا ہے۔