سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

 کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا،مارکیٹ ایک بار پھر 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی۔کے ایس ای100 انڈیکس 1300سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں بھی 1کھرب73روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر 63کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔کاروباری تیزی سے82.26فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے طے پا جانے کی امید پر مثبت رجحان غالب رہا۔ کے ایس ای100 انڈیکس1371.78 پوائنٹس بڑھ کر 41437.10پوائنٹس ہو گیا۔پیر کو مارکیٹ میں7ارب روپے مالیت کے 22کروڑ 68لاکھ21ہزار حصص کے سودے ہوئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر327کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے269کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،43میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...