ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کی لاہور ریجن کے کھلاڑیوں کی حق تلفی

Jun 27, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ری آرگنائزنگ ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کی زیر سرپرستی کام کرنے والی ری آرگنائزنگ ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی نے کی لاہور ریجن کے کھلاڑیوں کی بڑی حق تلفی کردی۔ری آرگنائزنگ ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی نے لاہور کی دو کے بجائے ایک ٹیم شامل کرنے کی سفارش کی۔قائداعظم ٹرافی میں لاہور کی دو ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔ری آرگنائزنگ ڈومیسٹک کمیٹی کی سربراہی شکیل شیخ کر رہے تھے۔کمیٹی میں ہارون رشید، ایزد سید اور ثاقب عرفان شامل تھے۔قائد اعظم ٹرافی میں میں لاہور ریجن کی دو ٹیموں کی جگہ بنتی تھی۔آخری بار قائد اعظم ٹرافی کے ریجنل ایونٹ میں اسلام آباد ریجن کی ٹیم گریڈ ون سے باہر ہوگئی تھی۔ کمیٹی نے اسلام آباد ریجن پر خاص مہربانی کرتے ہوئے لاہور ریجن کی ایک ٹیم گریڈ ون میں کم کر دی۔کرکٹ سے وابسطہ شخصیات نے اس عمل کو غیر قانونی قرار دیدیا۔لاہور ریجن کے کھلاڑیوں نے آخری بار گریڈ ون میں شاندار کردگی دکھائی تھی۔ کی لاہور ریجن کے کھلاڑیوں کی بڑی حق تلفی کردی۔

مزیدخبریں