6.5 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ پاکستان دنیا میں 24ویں نمبر پر آ گیا

Jun 27, 2023 | 16:39

ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے دنیا بھر میں بے روزگار افراد کے عدادوشمار جاری کردیے جس کے تحت پاکستان 6.5 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ دنیا بھر میں 24ویں نمبر پر آ گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق نائیجیریا دنیا بھر میں بے روزگاری میں سب سے آگے نکل گیا، نائیجیریا میں بے روز گاری کی شرح دنیا کے مقابلے میں 33.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، ساؤتھ افریقہ 32.9 فیصد بے روزگار افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا۔ بوسنیا اور ہرزیگوینا میں بےروزگاری بڑھنے کی شرح 29.28فیصد ریکارڈ کی گئی، ایراق میں 15.55 فیصد اور افغانستان میں 13.3 فیصد افراد بے روز گار ہیں، برطانیہ میں 3.8 فیصد جبکہ امریکا میں 3.7 فیصد افراد ملازمت کی تلاش میں ہیں۔ علاوہ ازیں چین اور کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، بنگلہ دیش کو 4.7 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ 34واں نمبر ملا جبکہ قطر میں سب سے کم 0.1 فیصد شرح بے روزگاری ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں