میدان عرفات میں خطبہ حج سننے والوں کی تعداد سامنے آگئی

سعودی عرب کی قومی شماریات اتھارٹی نے بتایا ہے کہ رواں سال میدان عرفات میں 18 لاکھ 45 ہزار سے زائد عازمین نے خطبہ حج سننے کی سعادت حاصل کی، جن میں سے 16 لاکھ 60 ہزار 915 غیر ملکی جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار 130 مقامی تھے۔میدان عرفات منگل کا پورا دن “لبیک اللھم لبیک” اور “لا الہ الا اللہ” کی صداؤں سے گونجتا رہا، دنیا بھر سے آئے لاکھوں حجاج جن میں مرد و خواتین، بچے و بوڑھے شامل تھے جو دو سفید چادریں پہنے ہوئے تھے نے مسجد نمرہ سے شیخ محمد یوسف بن سعید کا دیا ہو خطبہ سنا اور ظہر اور عصر کی نماز کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے سے بغل گیر ہو گئے اور مبارکبادیں دینے لگے اس وقت انکے چہرے دیدنی تھے جن پر خوشی اور راحت کی چمک نمایاں تھی کہ آج انکی زندگی کا ایک اہم ترین رکن “عرفہ” مکمل ہوا۔

ای پیپر دی نیشن