حکومت کا گیس سلنڈر کی دکانوں سے متعلق بڑا فیصلہ

Jun 27, 2024 | 00:07

ویب ڈیسک

حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے میں27 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔حکومت نے سندھ بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کیخلاف ایکشن کا حکم دے دیا۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے. جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کو فوری شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔وزیرداخلہ نے حکم دیا ہے کہ ایل این جی، ایل پی جی دکانوں کی انسپکشن اور غیرمعیاری سلنڈرز ضبط کیے جائیں ایسی دکانوں کو وفاق کے طےشدہ ایس او پی کے تحت چلانے کا پابند کیا جائے۔وزیرداخلہ ضیاءالحسن لنجار نے ہدایت کی کہ ایل ایم جی اور ایل پی جی دکانیں بازاروں، رہائشی علاقوں سے دور منتقل کرائی جائیں  .تمام ڈپٹی کمشنرز ہر ہفتے ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کا معائنہ کریں. تمام ڈپٹی کمشنرز محکمہ داخلہ سندھ  کوہفتہ وار رپورٹ پیش کریں۔

مزیدخبریں