لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر اور ٹینس سٹار اعصام الحق کو پنجاب سپورٹس بورڈ کا رکن نامزد کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے آئندہ تین سال کیلئے نیا سپورٹس بورڈ تشکیل دیدیا۔ وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر 13 رکنی سپورٹس بورڈ کے چیئرمین جبکہ یونیورسٹی آف لاہور کے مالک اویس رئوف وائس چیئرمین ہونگے۔سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم، اولمپئن خواجہ جنید اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر ارشد ستار، جی سی کالج یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس وسیم اختر، ڈائریکٹر سپورٹس کنیئرڈ کالج عمارہ رباب بھی سپورٹس کی رکن ہوں گی۔