بداخلاقی‘ بد لحاظی کو ختم کرنے کا بہترین ذریعہ سیرت رسولؐ پر عمل ہے:محمد احمد خان 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) ہتک عزت کے قانون میں رحمت للعالمین اتھارٹی نے مجھے ایک مضبوط دلیل دی ہے۔ معاشرے سے بداخلاقی و بد لحاظی کو ختم کرنے کا بہترین ذریعہ سیرت رسولؐپر عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر ملک محمد احمد خان نے قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیینؐ اتھارٹی کے زیراہتمام پنجاب یونیورسٹی میں خطبہ حجتہ الوداع انسانی حقوق کا عالمی منشور کے حوالے سے سیمینار میں کیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا خطبہ حجتہ الوداع انسانی حقوق کا ایک مکمل چارٹر ہے، اسکا ایک ایک لفظ آج بھی دلوں پر دستک دے رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن