کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھائو کے بعد ایک بار پھر78ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی اور 300سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 77900پوائنٹس سے بڑھ کر78200پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں7ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 54.62فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔گزشتہ روز کاروبار کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 78600پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا مگر اس سطح پر انڈیکس برقرار نہ رہ سکا۔