کیس مینجمنٹ سسٹم :پنجاب کی 1991 ،ضلعی عدالتوں میں 80 لاکھ مقدمات نمٹا دیئے 

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ضلعی عدلیہ کیلئے وضع کردہ کیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت پنجاب کی 1991 ضلعی عدالتوں میں 80 لاکھ سے زائد مقدمات نمٹا دیئے گئے ہیں۔ یہ بات پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سسٹم کی بدولت زیر سماعت مقدمات سے متعلق معلومات عوام اور وکلاء کو آن لائن میسر ہیں جس سے انصاف کی ترسیل کے عمل کو شفاف و تیز تر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...