نیورو انسٹی ٹیوٹ میں دماغی شریانوں کے کامیاب آپریشنزکا اہم سنگ میل عبور

 لاہور(نیوز رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیور سائنسز پروفیسر آصف بشیر نے بتایا کہ پی آئی این ایس میں دماغی شریانوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ طریقہ علاج کے تحت امریکہ سے تربیت یافتہ ڈاکٹر ز کی زیر نگرانی کامیاب آپریشنز کئے گئے ہیں۔ دماغ کی شریانوں سے متعلقہ بیماری ’’اینورزم‘‘ کا (SEAL ME ANEURYSM GLOBAL REGISTRY) نامی عالمی ادارے کے تعاون سے مہنگے ترین علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں جس سے دماغ کی شریانوں کی مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے صحت مند زندگی کی نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن