لاہور(نیوز رپورٹر)بجٹ 2024 -2025 کے گوشوارے کا جائزہ لیا جائے تو یہ حقیقت عیاں ہوجاتی ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے تیار کردہ بجٹ اشرافیہ کے نہ صرف حقوق کا تحفظ کر رہا ہے بلکہ ملکی وسائل کی بربادی میں اپنا پورئے کا پورا حصہ بھی ڈال رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہیومن رائٹس فرنٹ انٹر نیشنل کے چیئرمین صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے ایوان عدل لاہور میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر سال بجٹ آتا ہے اور عوم الناس کی چیخیں نکلواتا ہے اور ا یسے زخم دے جاتا ہے جن کا کوئی مرہم کہیں سے بھی نہیں مل پاتا۔