بنوں: خواجہ سراؤں کا تشدد، زیادتیوں کے خلاف ڈی آئی جی آفس کے باہر احتجاج 

بنوں (نوائے وقت رپورٹ) بنوں کے خواجہ سراؤں نے ان پر ہونے والی زیادتیوں، تشدد اور سر منڈوانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ڈی آئی جی بنوں کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ پر دھرنا بھی دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بھتہ لیتے ہیں اور زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں اور جو خواجہ سرا ان کی بات نہیں مانتا ان کو جان سے مارنے اور ضلع بدر کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ خواجہ سراؤں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ملزموں کو گرفتار کر کے سزا دے۔

ای پیپر دی نیشن