گورنر پنجاب سلیم حیدر سے قمر زمان کائرہ کی ملاقات  

Jun 27, 2024

لاہور (نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔قمر زمان کائرہ نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،دونوں رہنمائوں نے ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے مفاہمت اور اتحاد پر زور دیا۔

مزیدخبریں