اوکاڑہ: خاتون سمیت قتل کے 2 مجرموں کو سزائے موت، ایک کو 10 سال قید  

Jun 27, 2024

اوکاڑہ (نامہ نامہ ) اوکاڑہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے تھانہ گوگیرہ کے مقدمہ قتل میں خاتون سمیت 2 افراد کو سزائے موت اور 3/3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم، جب کہ ایک ملزم کو 10 سال قید کا حکم دیا۔ دوسری مقامی عدالت نے تھانہ صدر اوکاڑہ کے مقدمہ میں ایک منشیات فروش کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی بھی سزا کا حکم دیا۔ استغاثہ کے مطابق فروری 2022ء میں فتح پور شریف اوکاڑہ کے رہائشی شوکت علی کو اس کی بیوی نسرین نے 2 ملزموں سلیم سرور اور محسن خاں سے مل کر اپنے گھر کے کمرے میں سوتے وقت تیز دھار الے سے قتل کر دیا تھا۔ عدالت نے دو مجرموں نسرین اور سلیم سرر کو سزائے موت اور تین تین لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ایک ملزم محسن خاں کو دس سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔ جبکہ ایک دوسری مقامی عدالت نے تھانہ صدر اوکاڑہ کے ایک منشیات کے مقدمہ کے ملزم عمران کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

مزیدخبریں