پشاور (نیٹ نیوز) اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایمل ولی خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت اور افغانستان اپنے سیمی فائنل جیت جائیں۔ لیکن میری خواہش ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل افغانستان ٹیم جیتے۔