بہاولنگر، رائس اینڈ کاٹن ملز ایسوسی ایشن کا بجلی پر فکس ٹیکس کے خلاف مظاہرہ 

بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) رائس اینڈکاٹن ملزایسوسی ایشن کی کال پر بجلی پر فکس ٹیکس کی حکومتی پالیسی کے خلاف منچن آباد چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں رائس اینڈ کاٹن ملز مالکان ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر حکومت مخالف زبردست نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی قیادت کر رہے رائس اینڈ کاٹن ایسوسی ایشن کے راہنماؤں نے کہا کہ 25 کلو واٹ سے زائد کی انڈسٹریز پر حکومت کی جانب سے عائد کردہ بجلی بلوں میں فکس ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں۔ بجلی کے اس ظالمانہ ٹیکس سے تمام چھوٹی انڈسٹریز بند ہوگئی ہیں۔ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو فیکٹریوں کو تالے لگا دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن