حکومت کس طرح بغیر وجوہات ای سی ایل میں نام شامل کر سکتی ہے: ہائیکورٹ

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے حافظ فرحت عباس کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے صاحب زادے راسخ الٰہی اور بہو زارا الٰہی کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے وفاقی حکومت ایف آئی اے اور وزرات داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کس طرع بغیر کسی وجوہات کے ای سی ایل میں نام شامل کر سکتی ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا پیش ہوئے۔ درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزاران اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی اور پھر امریکہ جانا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن