لاہور(نامہ نگار)غیر معیاری سلنڈرز پھٹنے سے حادثات میں ہوشربا اضافہ ہو گیا اورسلنڈر دھماکوں میں لاہور پہلے نمبر پرآگیا۔ریسکیو کی دستاویزات کے مطابق ڈیڑھ سال کے دوران لاہور میں سلنڈر پھٹنے کے 126واقعات رپورٹ ہوئے‘سلنڈر دھماکوں کی فہرست میں فیصل آباد دوسرے اور راولپنڈی تیسرے نمبر پر ہے رہا۔ریسکیو رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال کے دوران پنجاب میں 368سلنڈر دھماکے ہوئے‘سلنڈر دھماکوں میں 19افراد جاں بحق جبکہ192افراد شدید زخمی ہوئے۔لاہور میں 126سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں 4افراد جاں بحق اور81افراد شدید زخمی ہوئے۔سروے کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی دکانوں کے لیے کوئی ضابطہ اخلاق نہیں بنایا جاسکا۔