سوات (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے سانحہ مدین کے تین مرکزی ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ یاسر، غفران اور قاری انعام الرحمن کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ملوث گرفتار افراد کی تعداد 30 ہو گئی۔ ڈی پی او ڈاکٹر زائد اللہ نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دیگر نامزد ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
سانحہ سوات کے 3 مرکزی ملزم گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا
Jun 27, 2024