جنگی جرائم کا ارتکاب، عالمی فوجداری عدالت سے روس کے آرمی چیف، وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری

دی ہیگ (نوائے وقت رپورٹ) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے یوکرائن پر روس کے حملے کے دوران کیے گئے جرائم کے الزام میں سابق روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل ویلری گیراسیموف کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے۔ عالمی فوجداری عدالت نے کہا کہ روس کے سابق وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور فوجی جنرل گیراسیموف نے یوکرائن میں شہریوں اور ان کی املاک پر بلا جواز میزائل حملے کرکے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا۔ آئی سی سی کے ججوں نے کہا کہ اس بات پر یقین کرنے کے لیے معقول بنیادیں موجود ہیں اور ان دونوں نے روسی مسلح افواج کی طرف سے یوکرائن کی رہائشی عمارتوں پر میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول بھی کی تھی۔  روس کی سلامتی کونسل نے عالمی عدالت کے اس فیصلے کو روس کے خلاف مغرب کی ہائبرڈ جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ہوا کا جھونکا ہے۔ یہ آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ 

ای پیپر دی نیشن