آرمی چیف کی معاشی معاملات میں شرکت کے خلاف درخواست مسترد 

Jun 27, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے آرمی چیف کی معاشی معاملات میں شرکت کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت کس قانون کے تحت ایسے معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے ؟۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم کی 15 جون کو کی گئی تقریر تمام میڈیا پر لائیو دکھائی گئی۔ شہباز شریف نے ملک میں سرمایہ کاری لانے کے اقدامات کا اعتراف کیا، آئین کے مطابق آرمی چیف ملکی سیاسی اور معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں