نارووال+ وزیر آباد (نامہ نگار) گیپکو کے واجبات کی عدم ادائیگی، ریلوے سٹیشن نارووال اور وزیر آباد کی بجلی منقطع، 83 لاکھ روپے کے واجبات بقایا ہیں، گیپکو حکام، ریلوے آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ، ریلوے آپریشن بیٹری بیک اپ پر چلایا جا رہا ہے۔ چند گھنٹوں کے بیک اپ کے بعد آپریشن معطل ہونے کا خدشہ ہے۔ ریلوے حکام بیٹریوں کے ختم ہونے پر آپریشن پائلٹ سسٹم پر منتقل کر کے چلانے کی کوشش کی جائے گی۔ گرمی کی شدت سے مسافروں اور ریلوے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا، ریزرویشن سسٹم بھی معطل ہو کر رہ گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی منقطع کرنے کے معاملہ سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ عدم ادائیگی پر ریلوے سٹیشن وزیر آباد، دھونکل، ہری پور سٹیشنز کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔