لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریٹائرڈ ججوں کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمشن اور وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کیلئے 17 جولائی تک مہلت دیدی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کے نامزد کردہ جج بطور ٹریبونل تعینات کرنے کا پابند ہے، الیکشن آرڈیننس 2024 لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کمزور کرنے کے لیے لایا گیا ہے، استدعا ہے کہ ریٹائرڈ ججوں کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے والے الیکشن آرڈیننس 2024 کو غیر قانونی قرار دیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک، ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے سے روکا جائے۔ دریں اثناء جسٹس شاہد کریم نے بطور ایپلٹ ٹربیونل مختلف حلقوں کی انتخابی عذرداریوں پر سماعت کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خرم دستگیر، راشدہ طارق دیگر کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی، الیکشن کمشن،حکومت سے 17 جولائی تک جواب طلب
Jun 27, 2024