اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ آج (جمعرات) کو سنایا جائے گا۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ 3 بجے سنائیں گے۔ 25 نومبر 2023 کو خاور مانیکا نے سول جج قدرت اللّٰہ کی عدالت میں شکایت دائر کی تھی۔ خاور مانیکا نے پینل کوڈ سیکشن 34، 496، 496 بی کے تحت درخواست دائر کی۔ 16 جنوری کو عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی۔ 3 فروری کو عدالت نے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی۔
عدت نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی، اہلیہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
Jun 27, 2024