پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ نیٹ نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے بل گیٹس فائونڈیشن کے سربراہ بل گیٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران روبینہ خالد نے مستحقین کو غربت سے نکالنے کے لیے سکل ڈویلپمنٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بل گیٹس نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اقدامات و کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مستحقین کیلئے ایک بہترین فلاحی پروگرام قرار دیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گلوبل ڈویلپمنٹ کے صدر کرس بل سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مختلف شعبوں میں پاکستان اور فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
اسحاق ڈار، چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی بل گیٹس سے ملاقاتیں
Jun 27, 2024