قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچے کو انجیکشن لگانے والے سکیورٹی گارڈ کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سیکورٹی گارڈ کو وائرل ویڈیو میں ایمرجنسی میں آنے والے بچے کو انجیکشن لگاتے دیکھا گیا جس پرسخت ایکشن لیتے ہوئے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نیاز صادق نے گارڈ سلیمان کو نوکر ی سے فارغ کردیا۔