قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور/چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت ڈی پی ایس کے بورڈ آف گورنر کا بجٹ اجلاس گزشتہ روز ڈی پی ایس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنرز قصور عطیہ عنایت مدنی، کوٹ رادھاکشن شازیہ رحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، پرنسپل گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجوایٹ کالج فریحہ سہیل، پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل، ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا، ممبران بورڈ آف گورنر ملک ریاض احمد خاں، زبیر احمد خاں، محمد یاسر سعید،ڈاکٹر مسعود ساجد، ملک جمیل کلس،محمد ارسلان صادق اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی پی ایس کا32کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ2024-25 کی متفقہ طورپرمنظور ی دی گئی۔اجلاس میں کلاس فور کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ جبکہ اساتذہ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی۔ بس ٹرانسپورٹ سہولت کو اپ گریڈ کرنے‘سکول کو سولر انرجی پر کرنے کیلئے تجاویز تیار کرنے کی ہدایات کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر قصورکی زیر صدارت ڈی پی ایس کے بورڈ آف گورنر کا بجٹ اجلاس
Jun 27, 2024